ملک بھر میں 5ہزار 700ارب مالیت کے 50ہزار ٹیکس مقدمات زیرالتوا

ملک بھر میں ٹیکس اور کسٹمز سے متعلق تقریبا 5ہزار 700ارب روپے مالیت کے 50ہزار 732مقدمات مختلف عدالتوں اور ٹریبونلز میں زیر سماعت ہونے کا انکشاف ہوا ہے جس کے باعث قومی خزانے کی خطیر رقم قانونی تنازعات میں پھنسی ہوئی ہے۔ایف بی آرذرائع کے مطابق اپیلٹ ٹربیونلز میں سب سے زیادہ 27ہزار 621مقدمات زیر التوا ہیں جن کی مجموعی مالیت 3ہزار 383ارب روپے بنتی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ کلکٹر ایڈجوڈیکیشن کے پاس 58ارب 30کروڑ کے 2155کیسز ہیں اور کلکٹر اپیلز کے پاس 46ارب 30کروڑ روپے کے 322کیسز ہیں۔ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ میں 184ارب روپے کے 3ہزار 961ٹیکس اور کسٹمز کیسز زیر سماعت ہیں، لاہور ہائی کورٹ میں 977ارب روپے کے 8ہزار 232مقدمات، سندھ ہائی کورٹ میں بھی ٹیکس اور کسٹمز کے 558ارب روپے کے 5ہزار 521کیسز زیر سماعت ہیں۔اسی طرح اسلام آباد ہائی کورٹ میں دو ہزار 210مقدمات 492ارب روپے مالیت کے زیر سماعت ہیں، پشاور ہائی کورٹ میں 528مقدمات 28ارب روپے اور بلوچستان ہائی کورٹ میں 186مقدمات 8ارب روپے مالیت کے زیر التوا ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed