افغانوں کو کارڈ کا اجرا ئْ’ اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادراسمیت 3 اہلکار گرفتار

ضلع چارسدہ نادرا سینٹر پر ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل پشاور کے چھاپے کے دوران غیر ملکیوں اور افغانوں کو کارڈ اجرا پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا 3 اہلکاروں سمیت گرفتار کر لئے گئے۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل پشاور نے نادرا سنٹر چارسدہ پر چھاپہ مارا، جس میں افغانوں کو کارڈ اجرا کے معاملے پر 4 نادرا اہلکار گرفتار کئے گئے ہیں، جن میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر و آفس انچارج وقار احمد بھی شامل ہیں، ملزمان کے قبضے سے اہم دستاویزات اور ریکارڈ برآمد کر لیا گیا ہے۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق غیر قانونی شناختی کارڈز کے اجرا میں ملوث نیٹ ورک کے خلاف کریک ڈان جاری ہے، اس کارروائی کے دوران ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ وفاقی تحقیقات ادارے کی رپورٹ کے مطابق وقار احمد متعدد دیگر مقدمات اور انکوائریوں میں بھی زیرِ تفتیش ہیں، دیگر سہولت کاروں کی گرفتاری کیلئے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔چارسدہ میں نادرہ آفس پر چھاپہ ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل پشاور رانا شاہد حبیب کی ہدایت پر مارا گیا، ٹیم کی نگرانی اسسٹنٹ ڈائریکٹر عبدالقیوم نے کی، یاد رہے کہ غیر ملکیوں اور افغان باشندوں کو قومی شناختی کارڈ جاری کرنے کے الزام میں گرفتاریاں عمل میِں لائی گئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed