ایرانی ریال میں سرمایہ کاری کرنے والے کے کروڑوں روپے ڈوب گئے ہیں پشاور سمیت ملک بھر میں ایرانی ریال کی خرید و فروخت بند ہو گئی ہے کرنسی کی قیمت میں اضافہ نہ ہونے کے باعث اس کی کروڑوں روپے کی خریدار مزید پریشان ہو گئے ہیں ایرانی ریال میں سرمایہ کاری کرنے والے سرمایہ کار مایوسی کا شکار ہو گئے ہیں گزشتہ مہینے میں ایک کروڑ ایرانی ریال 8 ہزار سے 10 ہزار روپے کے درمیان میں فروخت ہوتے رہے ۔پشاور سمیت ملک بھر میں سینکڑوں سرمایہ کاروں نے ایرانی ریال کی بڑی مقدار میں خریداری کی تھی کروڑوں روپے کی سرمایہ کاری ایرانی ریال میں کی گئی تھی اور موقف اختیار کیا تھا کہ جنگ ختم ہونے کے بعد ایرانی ریال کی قیمت میں مزید اضافہ ہو جائے گا تا ہم ایرانی ریال کی قیمت میں اضافہ نہ ہونے کے باعث ان کے کروڑوں روپے ڈوب گئے ہیں۔پشاور میں ایرانی ریال چوک یادگار سمیت دیگر مقامات پر بوریوں میں موجود ہیں







