شانگلہ ‘ سوات اور کرم میں چھتیں منہدم’ 11 افراد جاں بحق

شانگلہ’ سوات اورضلع کرم میں مکان کی چھتیں گرنے سے 11 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے’ جاں بحق افراد میں زیادہ تعداد بچوں کی ہے ‘ ضلع شانگلہ کی تحصیل الپوری کے علاقے رحیم آبادکوزہ الپوری میں رات گئے پیش آنے والے ایک انتہائی دلخراش حادثے میں کچے مکان کا کمراہ منہدم ہونے سے 6 بچے جاں بحق جبکہ 1بچہ زخمی ہوگیا۔ المناک واقعے کے بعد پورے علاقے میں سوگ کی فضا چھا گئی اور ہر آنکھ اشکبار ہوگئی۔ واقعہ گزشتہ شب دو بجے اس وقت پیش آیا جب رحیم آباد میں واقع ایک کچے گھر کا کمراہ اچانک زمین بوس ہوگیا۔ حادثے کے وقت کمرے میں 7بچے موجود تھے جو ملبے تلے دب گئے۔ گھر 2 کچے کمروں پر مشتمل تھا اور وقوعہ کی رات گھر میں مہمان بھی موجود تھے۔ متاثرہ بچوں میں 3 بچیاں گھر والوں کی تھیں جبکہ4 بچے دوسرے گھر سے مہمان کے طور پر آئے ہوئے تھے۔ کمرے کی چھت اچانک ٹوٹ گئی جس کے باعث پورا کمراہ منہدم ہوگیا اور اندر موجود تمام بچے ملبے کے نیچے دب گئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور اپنی مدد آپ کے تحت امدادی سرگرمیاں شروع کر دیں۔ بعد ازاں ریسکیو 1122 شانگلہ کی ٹیمیں بھی فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور مقامی لوگوں کے ساتھ مل کر ملبے تلے دبے بچوں کو نکالنے کی کارروائیوں میں حصہ لیا۔ریسکیو 1122 شانگلہ کے مطابق تمام7 بچوں کو ملبے سے نکال لیا گیا تاہم ان میں سے چھ بچے جانبر نہ ہو سکے اور موقع پر ہی دم توڑ چکے تھے جبکہ ایک بچہ زخمی حالت میں نکالا گیا جسے فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ زخمی بچے کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہیں۔جاں بحق ہونے والوں میں ناظرہ بی بی دختر جھان بشر، سمیرا بی بی دختر امیرداد، رضوان ولد فضل ودود، نایاب دختر محمد حسن، حیا نور دختر داود اور عمیرا دختر فضل ودود شامل ہیں جبکہ مروہ دختر جھان بشر زخمی ہوئی ہیں۔ متاثرہ بچوں کی عمریں چار سے پندرہ سال کے درمیان بتائی جاتی ہیں۔حادثے کے بعد جاں بحق بچوں کی میتیں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئیں جبکہ علاقے میں سوگ کی فضا برقرار ہے۔ اہل علاقہ، سماجی شخصیات اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہیں۔مقامی لوگوں نے حکومت خیبرپختونخوا اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہیں کہ متاثرہ خاندانوں کی فوری مالی امداد کی جائے اور ضلع کے دور دراز علاقوں میں موجود خستہ حال اور بوسیدہ کچے مکانات کا سروے کرکے ایسے خاندانوں کو محفوظ رہائش فراہم کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں تاکہ مستقبل میں اس قسم کے المناک واقعات سے بچا جا سکے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed