پولٹری فیڈ ملز سے اضافی ٹیکس کی وصولی غیرقانونی قرار

وفاقی آئینی عدالت نے اہم فیصلہ سنا دیا، عدالت نے پولٹری فیڈ ملز سے 4 فیصد اضافی ٹیکس کی وصولی غیرقانونی قرار دے دی۔جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے غیررجسٹرڈ پولٹری فارمز کو فیڈ سپلائی کرنے سے متعلق اہم فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا کہ ٹیکس قانون کے سیکشن 31 اے میں ابہام موجود ہے اور اس بنیاد پر اضافی ٹیکس کی وصولی قانونی تقاضوں سے مطابقت نہیں رکھتی۔فیصلے کے مطابق حکومت نے فنانس ایکٹ 2024 کے تحت غیررجسٹرڈ پولٹری فارمز کو فیڈ سپلائی کرنے پر فیڈ مل مالکان پر 4 فیصد اضافی ٹیکس عائد کیا تھا تاہم عدالت نے قرار دیا کہ قانون کے مطابق پولٹری فارمز کو ٹیکس سے استثنی حاصل ہے لہذا وہ رجسٹریشن کے پابند بھی نہیں ہیں۔وفاقی آئینی عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ جب قانون خود پولٹری فارمز کو استثنی فراہم کرتا ہے تو رجسٹریشن نہ ہونے کی بنیاد پر پولٹری فارمز یا فیڈ ملز کو سزا نہیں دی جا سکتی، عدالت نے مزید قرار دیا کہ غیررجسٹرڈ پولٹری فارمز کو قانون مکمل تحفظ فراہم کرتا ہے۔عدالت نے اس معاملے میں لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ بھی کالعدم قرار دے دیا، جس میں پولٹری فیڈ ملز سے 4 فیصد اضافی ٹیکس کی وصولی کو درست قرار دیا گیا تھا۔واضح رہے کہ پولٹری فیڈ ملز مالکان نے اضافی ٹیکس کی وصولی کے خلاف عدالت سے رجوع کیا تھا جس پر وفاقی آئینی عدالت نے ان کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے اضافی ٹیکس کی وصولی کو غیرقانونی قرار دے دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed