چیف الیکشن کمشنر کیخلاف پی ٹی آئی کی شکایت خارج

سپریم جوڈیشل کونسل نے پاکستان تحریک انصاف کی چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے خلاف شکایت مسترد کردی۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے خلاف شکایت سابق سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی عمر ایوب نے بھیجی تھی جس پر سپریم جوڈیشل کونسل نے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف شکایت مسترد ہونے کے بارے میں عمر ایوب کو بذریعہ خط آگاہ کردیا۔خط کے متن میں عمر ایوب کو مخاطب کیا گیا ہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل نے شکایت کا 11 فروری 2026 کے اجلاس میں جائزہ لیا، غور کرنے کے بعد آپ کی چیف الیکشن کمشنر کے خلاف شکایت مسترد کی جاتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed