چلاس ٹریفک حادثہ’ پشاور کے 2 سیاحوں سمیت 7 افرادجاں بحق

گلگت بلتستان کے علاقے فیری میڈوز روڈ پر سیاحوں کو لے جانے والی ایک گاڑی المناک حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب سیاحوں کی گاڑی فیری میڈوز روڈ پر سفر کے دوران بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جا گری۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، ریسکیو اہلکاروں اور مقامی افراد نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں گاڑی میں سوار تمام 7 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ جاں بحق افراد میں ڈرائیور بھی شامل ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ تیز رفتاری، دشوار گزار سڑک یا گاڑی پر قابو نہ رہنے کے باعث پیش آیا، تاہم حتمی وجوہات کا تعین تحقیقات مکمل ہونے کے بعد کیا جائے گا۔پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں دو سیاحوں کا تعلق پشاور جبکہ چار افراد کا تعلق پنجاب سے ہے لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed