رواں سال حجاج کرام کیلئے بہترین انتظامات پرائیویٹ سیکٹر میں کیے تھے حجاج کرام کو ہر سال پرائیویٹ سیکٹر بہترین سہولیات دے رہے ہیں کامیاب ترین حج مکمل ہونے کا کریڈٹ مرکزی صدر ناصر خان اورا ن کی ٹیم کو جاتا ہے جبکہ وفاقی وزیر مذہبی امور کی کارکردگی بھی قابل ستائش ہے سعودی حکومت کی مثالی تعاون کے نتیجے میں حجاج کرام کو بہترین پالیسیاں مہیا ہوئی پرائیویٹ سیکٹر میں مسلسل دوسرے سال بھی اہم ترین،،لیستم ایکسی لنس ایوارڈ ،،حاصل کیا ہے جو پوری قوم کیلئے باعث فخر ہے پرائیویٹ سیکٹر عازمین کو بہتر سے بہترین سہولیات مہیا کرنے کی لیے پرعزم ہے۔پرائیویٹ سیکٹر کے تحت عازمین کی وطن واپسی کا سلسلہ بھی شروع ہو چکا ہے پاکستان بہترین سہولیات پر مسلسل دوسرے سال بھی بین الاقوامی ایوارڈ حاصل کر رہا ہے ۔پرائیویٹ سکیم کو تین ایوارڈز مل چکے ہیں وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں کامیاب ترین حاجی اپریشن اور بہترین حج اپریشن کے انتظامات کا کریڈٹ مرکزی صدر ہوپ ناصر خا ن پیٹرن انچیف ثناء اللہ کو بھی جاتا ہے ہر سال بہترین اقدامات ہم کر رہے ہیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے بین الاقوامی کرائیوں میں اضافے موجودہ صورتحال کے باوجود عازمین کو پرائیویٹ سیکٹر میں بہترین سہولیات فراہم کیے گئے ہیں ان خیالات کا اظہار سابقہ صوبائی حج چیئرمین حاجی کامران زیب نے آئین سے بات چیت کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ مسلسل دوسرے سال بین الاقوامی ایوارڈ بہترین کارکردگی پر حاصل کر رہے ہیں جو پوری پاکستانی قوم کیلئے باعث فخر ہے،پاکستان کے پرائیویٹ حج سیکٹر کی شاندار کامیابی عالمی سطح پر بھی پذیرائی کی گئی ہے دنیا بھرمیں پہلی تین پوزیشنز پاکستانی حج آپریٹرز نے حاصل کی ہیں ،نئے ڈیجیٹل سسٹم اور خدمات میں حج کا سب سے بڑا ایوارڈ پاکستان کو دیا گیا ہے سعودی عرب میں منعقدہ تقریب میں پاکستانی حج آپریٹرز کو ایوارڈز دئیے گئے







