تحریک انصاف کے اندر کوئی فارورڈ بلاک نہیں، بیرسٹر گوہر

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا یا پارٹی کے اندر کوئی فارورڈ بلاک نہیں، سب بانی پی ٹی آئی کی قیادت میں متحد ہیں۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہم جمہوری لوگ ہیں، ارکان کو اختلافِ رائے کا حق ہے، ہم تمام فیصلے اتفاقِ رائے سے کریں گے۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اجلاس میں سب موجود تھے سوائے ان کے جو بیرونِ ملک تھے، یہ سہیل آفریدی کی حکومت نہیں، بانی پی ٹی آئی کی حکومت ہے۔انہوں نے کہا کہ سہیل آفریدی کو بانی پی ٹی آئی کی مکمل حمایت حاصل ہے، ہم سب سہیل آفریدی کی حمایت اور حفاظت کریں گے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ تمام ایم پی ایز وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی کے ساتھ ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed