ہری پور کے تھانہ کوٹ نجیب اللہ کی حدود لیبر کالونی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کر دیا۔جاں بحق شخص کی شناخت عباس خان کے نام سے ہوئی ہے، واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچیں، پولیس نے امدادی ٹیموں کی مدد سے جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش کو کو ٹراما سینٹر منتقل کر دیا۔پولیس حکام کے مطابق ملزم فائرنگ کرکے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جن کی تلاش شروع کر دی گئی ہے، ملزموں کو جلد حراست میں لے لیا جائے گا۔







