ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 4روپے 95پیسے اضافہ

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 4 روپے 95 پیسے کا اضافہ کر دیا گیا۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق جون کے لیے ہو گا۔ ایل پی جی کی نئی قیمت فی کلو 308 روپے 76 پیسے مقرر کر دی گئی۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ قیمت میں اضافے سے ایل پی جی کا گھریلو سلینڈر 58 روپے 51 پیسے مہنگا ہو گیا ہے، 11.8 کلو گرام گھریلو سلینڈر کی نئی قیمت 3643 روپے 41 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed