گندم سیکنڈل’ مزید 34 ملازمین اور افسران کو معطل کرنیکا فیصلہ

گندم سکینڈل کی تحقیقات مکمل کر لی گئی ہے تحقیقات کے بعد مزید 34 ملازمین اور افسران کو معطل کرنے اور ان کے خلاف مقدمات کی اندراج کا فیصلہ کیا گیا ہے اب تک فوڈ ڈیپارٹمنٹ کی تین افسران کو معطل کیا گیا ہے جبکہ مزید افسران کو معطل کرنے کے حوالے سے ختمی سفارشات وزیر اعلی کو بھجوا دیے گئے ہیں فوڈ ڈیپارٹمنٹ ذرائع کے مطابق بنوں اور سوات کی گوداموں سے تقریبا ایک ہزار ٹن سے زائد گندم غائب ہو گئی تھی جس پر تحقیقات کے احکامات جاری کی گئی تھے ذرائع کے مطابق تحقیقات کے حوالے سے سابقہ ڈیوٹی پر تعینات افسران اور ملازمین موجودہ ڈیوٹی پر تعینات افسران اور ملازمین کو تحقیقات کے حوالے سے طلب کیے گئے تھے اور ان سے تحقیقات کی گئی ڈیپارٹمنٹ ذرائع کے مطابق تحقیقات کے دوران افسران اور ملازمین پر الزامات ثابت ہو چکے ہیں جن کے خلاف سخت ترین کاروائی کی ہدایات دی گئی ہے ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت نے تمام صوبے کی گوداموں سے موجودہ گندم کا تمام تفصیلات بھی طلب کیا گیا ہے نئے گندم کی خریداری کے حوالے سے بھی خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہے ذرائع کے مطابق غائب ہونے والے گندم کی تحقیقات میں ملوث ملازمین اور افسران سے ریکوری کرنے اور ان کی پینشن سے ریکوری کرنے انہیں جبری برخاست کرنے وغیرہ کی تجاویز دی گئی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed