پشاور کے علاقے بھانہ ماڑی میں شہری کا قربانی کا جانور چوری ہونے کا واقعہ پیش آیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزم نے شہری کا قربانی کا بیل چوری کیا تاہم سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم آئس کے نشے کا عادی ہے اور نشے کی لت پوری کرنے کے لیے بیل چوری کیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزم نے چوری شدہ بیل اونے پونے داموں فروخت کر دیا تھا۔







