سکردو میں لاپتہ جاپانی سیاح کی لاش مل گئی

سکردو میں پہاڑی چوٹی کی مہم جوئی کے د وران لاپتہ ہونے والے جاپانی سیاح کی لاش تلاش کرلی گئی ۔ تفصیل کے مطابق سکردو میں پہاڑی مہم جوئی کے دوران لاپتہ ہونے والے جاپانی سیاح کی لاش کا سراغ لگا لیا گیا ہے، جبکہ لاش کو پہاڑ سے نیچے منتقل کرنے کے لئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ریسکیو حکام کے مطابق جاپانی سیاح گزشتہ پانچ روز سے لاپتا تھا اور وہ مسرور راک کی ٹریکنگ کے دوران راستہ بھٹک گیا تھا۔ تلاش کے دوران سیاح کی لاش ایک گہری کھائی میں دیکھی گئی۔حکام کا کہنا ہے کہ دشوار گزار پہاڑی علاقے اور خطرناک راستوں کے باعث لاش کو نیچے لانے کے لئے خصوصی ریسکیو آپریشن کیا جا رہا ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق امدادی ٹیمیں موقع پر موجود ہیں اور لاش کو محفوظ طریقے سے منتقل کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ واقعے کے بعد علاقے میں موجود مقامی انتظامیہ اور ریسکیو ادارے متحرک ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed