مٹی کا تیل، لائٹ ڈیزل، جہازوں میں استعمال ہونے والا ایندھن مہنگا

مٹی کا تیل ،لائٹ ڈیزل ، جہازوں میں استعمال ہونے والا ایندھن مہنگا کر دیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں1روپے 71پیسے فی لٹر اضافہ کردیا گیا ہے، مٹی کے تیل کی قیمت 311روپے 73پیسے سے بڑھ کر 313روپے 44پیسے فی لٹر مقررکردی گئی ہے، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 1روپے 62پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔لائٹ ڈیزل کی قیمت273.92روپے سے بڑھ کر 275.54روپے فی لٹر ہو گئی، جبکہ جہازوں میں استعمال ہونے والے جیٹ فیول کی قیمت میں 2روپے 10پیسے اضافہ کیا گیا جس کے بعد جیٹ فیول کی قیمت 330روپے 22پیسے سے بڑھ کر 332روپے 32پیسے فی لٹر مقرر ہوگئی۔اس سے پہلے حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 6روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 6روپے 80پیسے فی لٹر کمی کر دی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed