23 ججوں کیخلاف شکایات مسترد’ 6 ججز کے خط کا معاملہ موخر

سپریم جوڈیشل کونسل نے اعلی عدلیہ کے ججز کے خلاف شکایات کو داخل دفتر کرتے ہوئے 6 ججز کے خط کا معاملہ موخرکردیا۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان یحیی آفریدی کی زیر صدارت سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس ہوا جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کے مطابق چیف جسٹس کی زیر صدارت اجلاس ختم ہوگیا جس کا پہلا ایجنڈا کونسل کی اپنی خود احتسابی تھا جبکہ اجلاس میں ججز کیخلاف شکایات کا جائزہ لیا گیا۔ سپریم جوڈیشل کونسل نے اعلی عدلیہ کے ججوں کے خلاف 23 شکایات داخل دفتر کرنے کا فیصلہ کیا۔ ذرائع کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل نے اعلیٰ عدلیہ کے 6 ججوں کے خط کے معاملے کو موخر کرتے ہوئے رائے دی کہ یہ معاملہ سپریم کورٹ میں زیر التوا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed