نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی نے پشاور ایئر پورٹ پر خواتین اسٹاف اور مسافروں کی ویڈیوز بنانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پشاور سے این سی سی آئی اے کے مطابق نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی میں ایف آئی آر درج کرلی گئی۔ ملزم پر ٹک ٹاک اکانٹ پر ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کا الزام ہے۔ این سی سی آئی اے کے مطابق ایئر پورٹ سیکیورٹی کی شکایت پر ملزم کی تلاشی کے دوران 2 موبائل فونز برآمد ہوئے۔ ایک موبائل سے ایئر پورٹ کی متعدد ویڈیوز اور فعال ٹک ٹاک آئی ڈی ملی، ٹک ٹاک اکائونٹ سے خواتین اسٹاف اور مسافروں کی ویڈیوز شیئر کی گئی تھیں۔ نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی کے مطابق ملزم نے خواتین کی رضامندی کے بغیر ویڈیوز بنائی تھیں، ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ اور فراڈ کی دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی۔







