گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صدرپاکستان کی طرف سے صوبے کی 33 شخصیات کو پاکستان سول اعزازت سے نوازدیا،اس حوالے سے گورنر ہائوس میں تقریب کا انعقاد کیا گیا،گورنر فیصل کنڈی نے صوبے کی 8شخصیات کو ستارہ امتیاز، 2شخصیات کو صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی، 11شخصیات کو تمغہ شجاعت اور 12شخصیات کو تمغہ امتیاز کے پاکستان سول اعزازات سے نوازا۔گورنرفیصل کنڈی نے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان ارشد مجید، ایس ایس پی عطا الرحمن، شہاب الدین خان، محمداسرار، سید سلمان رحمان کو شعبہ خدمات عامہ میں عمدہ کارکردگی پر صدارتی پاکستان سول اعزاز ستارہ امتیاز سے نوازاگورنر نے ثنا میر کو شعبہ کھیل (کرکٹ)، ضیا ء الحق سرحدی کو شعبہ صحافت ،شہید ریحان زیب کو شعبہ خدمات عامہ میں بعدازشہادت عمدہ کارکردگی پر پاکستان صدارتی سول اعزاز ستارہ امتیاز سے نوازا، گورنرفیصل کنڈی نے جمشید علی خان کو شعبہ فنون، ہدایتکاری و پروڈکشن اور امین اللہ داودزئی کو شعبہ ادب و شاعری میں عمدہ کارکردگی پر پاکستان صدارتی سول اعزاز برائے حسن کارکردگی سے نوازا۔
تقریب میں گورنر نے عمر طفیل، کیپٹن (ر)نجم الحسنین لیاقت، سعید منان، ملک گوہر علی ، سپاہی باسط اللہ، سپاہی سمیع اللہ شاہ، سپاہی صابر علی، سپاہی صاحب دین، ڈی ایس پی پیرسیدخان اور اے ایس آئی صالح محمد کو شعبہ شجاعت میں عمدہ کارکردگی پر پاکستان صدارتی سول اعزاز تمغہ شجاعت جبکہ نواب عادل خان کو شعبہ خدمات عامہ میں عمدہ کارکردگی پر پاکستان صدارتی سول اعزاز تمغہ شجاعت سے نوازا۔گورنرنے طارق محمودجدون کو شعبہ تعلیم، محمد حمزہ خان کو شعبہ کھیل (سکواش)، مولانامحمدطیب قریشی کو شعبہ مذہبی خدمات میں عمدہ کارکردگی پر پاکستان صدارتی سول اعزاز تمغہ امتیاز سے نوازا۔ڈاکٹر محمدعاکف خان ، محمد ظہور اعوان ، محمد ہلال، نائک سفیدخان، عبدالرحیم، عابداللہ اور محمد علی سواتی کو شعبہ خدمات عامہ میں عمدہ کارکردگی پر پاکستان صدارتی سول اعزاز تمغہ امتیاز جبکہ سید ثمر عباس اور موناعالم کو شعبہ صحافت میں عمدہ کارکردگی پر پاکستان صدارتی سول اعزاز تمغہ امتیاز سے نوازا۔تقریب میں کمانڈنٹ فیڈرل کانسٹبلری محمد ریاض نذیر گاڑہ، انتظامی محکموں کے سربراہان، سول و عسکری حکام اور اعزازات وصول کرنیوالوں کے عزیز و اقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی
خیبرپختونخوا کی 33شخصیات کو سول اعزازات سے نوازدیاگیا







