حکومت نے امریکا ایران جنگ سے پیدا شدہ خطرات اور اس کے اثرات کے باعث اہم ممالک میں تعینات پاکستانی سفیروں سے مشاورت کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق پاکستانی سفرا کی مِنی کانفرنس (آج) جمعرات اور (کل) جمعہ کو اسلام آباد میں ہو گی۔مشرقِ وسطی میں تعینات سفرا کو کانفرنس میں شرکت کے لیے بلایا گیا ہے، خطے کے اہم ممالک میں تعینات سفرا بھی شریک ہوں گے۔ذرائع نے بتایا کہ امریکا اور دیگر ممالک میں تعینات پاکستانی سفیر کانفرنس میں شریک ہوں گے، سعودی عرب، یو اے ای، کویت، قطر، عمان، اردن سے پاکستانی سفیر شرکت کریں گے، کانفرنس کی سفارشات حکومت کو پیش کی جائیں گی۔ کانفرنس کا مقصد ملکی مفادات کا بھر پور تحفظ کرنا اور جنگ کے خاتمے کیلئے پاکستان کے مئوقف کو بطور ثالث مضبوط بنا کرجنگ کے خاتمے میں کردارادارکرنا ہے، پاکستان کے ثالثی کردار کے حوالے سے آئندہ کے لائحہ عمل کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔







