موبائل استعمال سے منع کرنے پر طالبہ کا اقدام خودکشی

صوبائی دارالحکومت پشاور میں ایک اور افسوس ناک واقعہ، والدین کی سختی اور موبائل استعمال سے منع کرنے پر ایک اور طالبہ کا اقدام خودکشی، مبینہ طور پر خود ہی اپنی زندگی کا چراغ گل کرنے کا ایک واقعہ اس سے قبل بھی پیش آیا تھا، اور تہکال میں ایک اورجواں سالہ طالبہ نے موبائل فون استعمال کرنے سے منع کرنے پر مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔اس سے قبل لڑکی نے پسند کی شادی نہ ہونے پر دلبرداشتہ ہوکر مبینہ طور پرخود کو پھانسی دی، تہکال پولیس کے مطابق واقعہ علاقہ کینال ٹاون میں پیش آیا ہے جہاں گھر سے 14/15سالہ مسما (ن) دختر حمداس خان کی نعش کی اطلاع ملی ، مدعی سہیل خان نے پولیس کو بتایاکہ وہ گھر میں موجود تھا، فائرنگ کی آواز پر وہ فوری بہن کے کمرے میں آیا تو وہ خون میں لت پت پڑی تھی ۔ذرائع کے مطابق متوفیہ نے حال ہی میں دسویں جماعت کا امتحان دیا اور وہ بڑی بہن کا موبائل فون استعمال کرتی جبکہ والدہ نے اسے موبائل استعمال کرنے پر غصے کیے جس کا برا مناتے ہوئے اس نے زندگی کا خاتمہ کردیا۔چند روز قبل پلوسی تہکال میں 17سالہ لڑکی نے پسند کی شادی نہ ہونے پر مبینہ خودکشی کی تھی ۔ اس کی والدہ بیٹی کے رشتہ کے سلسلے میں بات کرنے کیلئے گئی جب اس نے گلے میں دوپٹہ ڈال کر زندگی کا خاتمہ کیا جو سکول کی طالبہ تھی۔ دونوں کیسز میں پولیس کو پوسٹمارٹم رپورٹ کا انتظار ہے جس کے بعد ان کیسز میں مزیدحقائق سامنے آسکیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed