خیبرپختونخوا کے 14ہزار ایڈہاک اساتذہ کی مستقلی کا اصولی فیصلہ

خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے 14ہزار ایڈہاک اساتذہ کی مستقلی کے اصولی فیصلہ پر اتفاق کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے ایڈہاک اساتذہ کیلئے تاریخی فیصلہ کیا، جس کے تحت 14ہزار ایڈہاک اساتذہ کی مستقلی کا اصولی فیصلہ پر اتفاق کر لیا گیا۔اس سلسلے میں وزارتی کمیٹی کا اہم اجلاس صوبائی وزیر ابتدائی و ثانوی تعلیم ارشد ایوب خان کی زیر صدارت منعقد ہوا، اس اجلاس میں 2022 میں بھرتی ہونے والے ان اساتذہ کی مستقلی کی منظوری بھی دی گئی جو مختلف انتظامی وجوہات کی بنا پر ریگولرائزیشن کے عمل سے رہ گئے تھے۔وزارتی کمیٹی نے ان اساتذہ کو مستقل بنیادوں پر ریگولر کرنے پر اصولی اتفاق کرتے ہوئے فیصلہ کیا کہ اس کی باقاعدہ منظوری صوبائی کابینہ اور پھر صوبائی اسمبلی سے حاصل کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed