امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایسا نہیں کریں گے کہ ایران جنگ سے جلدی سے نکل آئیں اور مشکل دوبارہ سے کھڑی ہو جائے۔فلوریڈا میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران ایسا ملک ہے جس کی قیادت کے لیے بھی کوئی تیار نہیں۔انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز میں تیل سے بھرے 400بحری جہاز رکے کھڑے ہیں، یہ جہاز وہاں سے نکل آئے تو ایندھن کی قیمتیں بہت کم ہوجائیں گی۔ٹرمپ نے شکوہ کیا کہ ہمیں اس جنگ میں نیٹو سے کوئی مدد نہیں ملی، حالانکہ ہم ان پر کھربوں ڈالر کا خرچہ کرتے ہیں۔فلوریڈا میں خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ہم نے ویت نام میں 19سال گزارے، عراق میں 12سال گزارے، ایران میں صرف 6ہفتے گزارے ہیں اور کہا جا رہا ہے کہ اتنی دیر کیوں ہو رہی ہے؟ٹرمپ نے کہا کہ 20لاکھ بیرل تیل لے کر ایک ٹینکر جا رہا تھا، اس کی کامیاب ناکہ بندی کی۔







