سپین کی حکومت نے تقریبا 5 لاکھ غیر قانونی تارکین وطن کو قانونی حیثیت دینے کے اعلان کے بعد ملک کے مختلف شہروں میں انتظامی دبا ئو اور افراتفری کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطابق حکام کا کہناہے کہ اس اقدام کا مقصد معیشت کو سہارا دینا اور ورک فورس میں اضافہ کرنا ہے، تاہم ناقدین اسے ایک ایسا فیصلہ قرار دے رہے ہیں جس سے سرکاری نظام پر دبا بڑھ گیا ہے۔ متعدد مقامات پر دستاویزات کے حصول کے لئے طویل قطاریں لگ گئیں جبکہ انتظامی دفاتر پر رش کے باعث نظام متاثر ہوا ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ درخواستوں کا عمل مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے گا۔







