ضلع خیبر کی دور افتادہ وادی تیراہ میں لڑکیوں کے مدرسے پر آسمانی بجلی گرنے سے 18طالبات زخمی ہو گئیں ۔ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ بازار ذخہ خیل پائندہ چینہ میں پیش آیا جہاں مدرسہ للبنات پر آسمانی بجلی گر گئی جس کے نتیجے میں 18طالبات زخمی ہو گئیں ۔ریسکیو ذرائع کے مطابق تمام زخمی بچیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈگرہ ہسپتال منتقل کیا گیا ۔قدرتی آفت میں زخمی ہونے والی بچیوں کی عمریں 12 سے 16 سال کے درمیان بتائی جاتی ہیں۔ہسپتال ذرائع کے مطابق تمام زخمی بچیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔







