پولیس حملہ کیس کے ملزم کی ضمانت خارج,احاطہ عدالت سے گرفتار

انسداد دہشت گردی عدالت پشاور میں پولیس موبائل خودکش حملہ کیس میں نامزد ملزم کی عبوری ضمانت درخواست پر سماعت ہوئی۔ سماعت اے ٹی سی جج ولی محمد خان نے کی۔عدالت نے ملزم محمد مصطفی کی عبوری ضمانت کی درخواست خارج کردی جس پر ملزم کو احاطہ عدالت سے گرفتار کرکے متعلقہ پولیس کے حوالے کردیا، استغاثہ کے مطابق ملزم کو پولیس موبائل پر ہونے والے خودکش حملے کے کیس میں نامزد کیا گیا ہے، جو مال منڈی چمکنی کے علاقے میں پیش آیا تھا۔ حملے کے نتیجے میں سب انسپکٹر لائق زادہ اور کانسٹیبل عالمزیب شہید ہوئے تھے، جبکہ دو پولیس اہلکاروں سمیت دو راہگیر زخمی بھی ہوئے تھے۔استغاثہ نے عدالت کو بتایا کہ ملزم سنگین جرم میں ملوث ہے اور کسی رعایت کا حقدار نہیں۔ مزید کہا گیا کہ ملزم کو شریک ملزم گل سعود کے بیان کی روشنی میں کیس میں نامزد کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed