پشاور میں ڈیجیٹلائزڈ ڈرائیونگ لائسنس برانچ کا افتتاح کردیا گیا

ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے خواہشمند شہریوں کیلئے پشاور میں جدید ترین سہولیات سے آراستہ مکمل ڈیجیٹلائزڈ ڈرائیونگ لائسنس برانچ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے ٹریفک ہیڈ کوارٹرز پشاور میں اس جدید برانچ کا افتتاح کیا، اس موقع پر سٹی ٹریفک پولیس کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی،انہوں نے یادگارِ شہدا پر حاضری دے کر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔چیف ٹریفک آفیسر زاہد اللہ نے آئی جی پی کو ڈیجیٹل نظام اور نئے طریقہ کار پر تفصیلی بریفنگ دی، بعد ازاں آئی جی پی نے برانچ کے مختلف شعبہ جات اور کائونٹرز کا دورہ کیا، جہاں شہریوں کو نئے لائسنس کے اجرا، تجدید اور دیگر متعلقہ سہولیات فراہم کی جائیں گی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ذوالفقار حمید کا کہنا تھا کہ لائسنس کے اجرا کے عمل کو آسان، تیز رفتار اور شفاف بنانا پولیس کی اولین ترجیحات میں سے ہے، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے نہ صرف انسانی مداخلت کم ہوگی بلکہ شہریوں کو لمبی قطاروں میں کھڑے ہونے کی زحمت سے بھی نجات ملے گی۔ڈیجیٹلائزڈ برانچ کے قیام سے شہریوں کو اب مختلف دفاتر کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں رہے گی، لائسنس کے حصول کے تمام مراحل، بشمول ٹیسٹ، فیس کی ادائیگی اور تصویر بنوانا، ایک ہی چھت تلے مکمل کیے جا سکیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed