وفاقی محتسب نوید کامران بلوچ نے اسلام آباد ہا ئی کو رٹ کے چیف جسٹس، جسٹس سردار محمد سر فراز ڈو گر سے اسلام آ باد ہائی کو رٹ میں ملاقات کی جس میں عام لوگوں کو انصاف کی فراہمی اور عوامی مسائل کے حل سے متعلق امورپرتبادلہ خیال کیاگیا۔ملاقات میں ادارہ جاتی تعاون،شفافیت اور عام لوگوں کے مسا ئل کے حل کے لئے احتساب کے نظام کومزیدموثربنانے پربھی گفتگوہوئی۔ وفاقی محتسب نے ملا قا ت کے دوران چیف جسٹس کو بتا یا کہ وفاقی محتسب نے گز شتہ بر س دو لا کھ 61 ہزار سے زا ئد شکا یات کے فیصلے کئے جن میں سے 97 فیصد پر عملد رآ مد بھی ہو گیا ہے اور یہ فیصلے 60 دن کی مقررہ مد ت کے دوران کئے گئے۔ وفاقی محتسب نے چیف جسٹس کو بتا یا کہ ہما رے ہاں نہ وکیل کی ضرورت ہے اور نہ ہی شکا یت داخل کرنے کی کو ئی فیس ہے۔پا کستان کے 28 شہرو ں میں وفاقی محتسب کے دفا تر عا م شہر یوں کو ان کے گھر کے قر یب مفت انصاف فرا ہم کر رہے ہیں۔ علا وہ ازیں وفاقی محتسب کے افسران ملک کے دور دراز علاقوں میں خود جا کر کھلی کچہر یوں کے ذریعے عام لوگوں کی فو ری داد رسی کر تے ہیں۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہا ئی کو رٹ نے کہا کہ سر کا ری اداروں کی بدانتظامی کے خلاف شہریوں کومفت اور جلد انصاف فراہم کرنے میں وفاقی محتسب کا اہم کردارہے۔ملاقات میں انصاف تک رسائی بہتر بنانے اور اداروں کے درمیان رابطوں کومضبوط کرنے پراتفاق کیا گیاجبکہ عوامی شکایات کے موثرازالے کے نظام کو مزید فعال بنانے پربھی زوردیاگیا۔







