باجوڑ،16کنال رقبے پر کاشت کی گئی پوست کی فصل تلف کردی گئی

باجوڑ میں16کنال رقبے پر کاشت کی گئی پوست کی فصل تلف کردی گئی۔ ڈپٹی کمشنر باجوڑ کی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر خارـ1 محمد نثار نے تحصیلدار خار حبیب الرحمن، نائب تحصیلدار انور حسین، ایس ایچ او خار گل زادہ اور دیگر پولیس و تحصیل سٹاف کے ہمراہ علاقہ قونتئی اور علاقہ مارم غنڈئی میں افیون تلفی آپریشن کیا۔آپریشن کے دوران مجموعی طور پر11 کنال اراضی پر کاشت شدہ افیون کی فصل کو تلف کیا گیا۔ تلف شدہ افیون میں سے 5 کنال خفیہ طور پر چار دیواری کے اندر کاشت شدہ افیون کو بھی ٹریس کرنے کے بعد کامیابی کیساتھ تلف کیا گیا۔اس کے علاوہ علاقہ کے مقامی لوگوں کے ساتھ جرگہ منعقد کیا گیا، جس میں انہیں باقی ماندہ افیون کی فصل کو از خود تلف کرنے کی ہدایت دی گئی۔ اس موقع پر واضح کیا گیا کہ اگر افیون کی فصل کو رضاکارانہ طور پر تلف نہ کیا گیا تو متعلقہ افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed