بنوں میںفورسز کا آپریشن، خودکش حملے کے سہولت کار سمیت 2 خوارج ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے ضلع بنوں میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں خودکش حملے کے مرکزی سہولت کار سمیت 2 خوارج کو ہلاک کر دیا جبکہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کو سکیورٹی فورسز کے بہادر سپوتوں پر ناز ہے، قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 2 خوارج ہلاک ہو گئے، جن میں خوارجی رنگ لیڈر وحید اللّٰہ عرف مختیار اور ایک خودکش بمبار بھی شامل ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک خوارج سے خودکش جیکٹ، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔خوارجی رنگ لیڈر وحید اللّٰہ عرف مختیار دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث رہا ہے، جو انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست میں شامل تھا، وہ سیکیورٹی فورسز اہلکاروں اور بے گناہ شہریوں کی شہادتوں میں بھی ملوث تھا،خارجی لیڈر وحید21 فروری 2026ء کو بنوں میں خودکش حملے کا مرکزی سہولت کار بھی تھا، بنوں حملے کے نتیجے میں لیفٹیننٹ کرنل گل فراز شہید ہوئے تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے ذریعے اس گھناؤنے فعل کا بدلہ لے لیا گیا اور مرکزی مجرم کو انجام تک پہنچا دیا گیا ہے، سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے ایک بڑے سانحے کو بھی ناکام بنایا گیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق علاقے میں کسی بھی دوسرے بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گرد کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عزمِ استحکام کے تحت دہشت گردی کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھیں گے۔ آئی ایس پی آرکے مطابق علاقے میں مزید کسی بھی بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے خوارجی عنصر کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے،عزمِ استحکام کے تحت دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں بلا تعطل جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بنوں میں فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔محسن نقوی نے 2 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے اپنے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کیا اور کہا کہ قوم کو سکیورٹی فورسز کے بہادر سپوتوں پر ناز ہے، قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed