فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا 3 روزہ دورہ ایران مکمل،وطن واپس پہنچ گئے

فیلڈمارشل سید عاصم منیر اور وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا تین روزہ دورہ ایران مکمل ہو گیا ، جس کے بعد فیلڈ مارشل وفد کے ہمراہ وطن واپس پہنچ گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر ) کے مطابق دورے کے دوران فیلڈمارشل سید عاصم منیر نے تہران میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی۔ اس کے علاوہ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر، وزیرِ خارجہ اور کمانڈر خاتم الانبیا ہیڈ کوارٹرز سے بھی اہم ملاقاتیں ہوئیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق مذاکرات کا محور خطے میں پائیدار امن کا قیام اور سیکیورٹی کی بدلتی ہوئی صورتحال رہا۔ فیلڈ مارشل نے مسائل کے حل کیلئے سفارتی کوششوں اور مذاکرات کی اہمیت پر زور دیا۔فریقین نے مشرقِ وسطی کے تنازعات کے خاتمے، کشیدگی میں کمی اور علاقائی استحکام کیلئے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا، جبکہ سفارتی روابط کو مزید مضبوط بنانے اور دیرپا امن کے فروغ کیلئے مشترکہ اقدامات پر بھی گفتگو کی گئی۔دورے کے اختتام پر سید عاصم منیر نے ایرانی قیادت اور عوام کی مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا اور پاکستان کی جانب سے خیر سگالی کے پیغامات بھی پہنچائے۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان ایران کے ساتھ تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے جبکہ یہ دورہ خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کیلئے پاکستان کے پختہ عزم کا عکاس ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed