پیٹرولیم لیوی کی مد میں اضافی 180ارب روپے کی وصولی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

پیٹرولیم ڈیویلپمنٹ لیوی کی مد میں اضافی 180 ارب روپے کی وصولی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیاگیا ، اس سلسلے میں درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ حکومت پیٹرولیم کی قیمتوں میں کمی کے باوجود عوام کو ریلیف دینے میں ناکام رہی ، جولائی سے اپریل تک حکومت نے 1234 ارب روپے اکٹھے کیے ،عدالت ریکارڈ طلب کرے، درخواست میں وفاقی حکومت اور اوگرا کو فریق بنایا گیا ہے ۔ درخواست منیر احمد شہری نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کیتوسط سے دائر کی جس میں موقف اپنایا کہ عالمی مارکیٹ میں تیل سستا ہونے کے باوجود عوام کو ریلیف نہ دینا غیر قانونی ہے، گزشتہ ڈیڑھ ماہ میں حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کے ذریعے عوام پر غیر معمولی مالی بوجھ ڈالا۔ ان کا کہناتھاکہ جولائی سے اپریل تک 1234 ارب روپے جمع کیے گئے، وصول کردہ رقم گزشتہ سال سے 400 ارب روپے زائد ہیں، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں براہ راست زراعت، صنعت، بجلی اور ٹرانسپورٹ سے جڑی ہوئی ہیں، لیوی میں بلاجواز اضافہ شہریوں کی قوت خرید میں کمی کا باعث بن رہا ہے، حکومت پٹرولیم لیوی کو صرف ریونیو بڑھانے کے لیے استعمال کر رہی ہے۔درخواست گزار نے موقف اپنایاکہ عالمی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک نہ پہنچانا شہریوں کے معاشی استحصال کے مترادف ہے اور استدعا کی کہ عدالت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا مکمل طریقہ کار اور ٹیکسز کا ریکارڈ طلب کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed