حکومت نے ڈیزل کے بعد لائٹ ڈیزل اور جیٹ فیول بھی سستا کردیا

عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اثرات سامنے آنے لگے،پاکستان میں لائٹ ڈیزل اور جیٹ فیول بھی سستا کردیا گیا ۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں لائٹ ڈیزل کی قیمت میں70.04 روپے فی لیٹرکمی کردی گئی ہے،جیٹ فیول 23روپے 59پیسے فی لیٹرسستا کر دیا گیا۔لائٹ ڈیزل کی قیمت399.72 روپے سے کم ہوکر299.32 روپے فی لیٹر ہوگئی،جیٹ فیول کی قیمت494.71 سے کم ہو کر 471.01 روپے فی لیٹر ہو گئی۔اس سے قبل ڈیزل کی قیمت میں 32 روپے 12 پیسے کمی کی گئی،جس کے بعد نئی قیمت 385 روپے 54 پیسے سے کم ہو کر 353 روپے 43 پیسے ہو گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed