مظفرگڑھ میں سفاک ملزموں نے گائے کی زبان کاٹ دی

پنجاب کے ضلع مظفرگڑھ میں نامعلوم افراد نے تیز دھار آلے کی مدد سے بے زبان جانور کی زبان کاٹ دی۔ پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ مظفر گڑھ کے علاقے لنگر سرائے میں پیش آیا جہاں ظالموں نے بے زبان جانور کی زبان کاٹ دی۔اس حوالے سے محکمہ لائیو اسٹاک نے بتایا کہ گائے کی زبان تیز دھار آلے کی مدد سے کاٹی گئی جس کے بعد سے متاثرہ گائے چارہ کھانے سے بھی قاصر ہے۔ دوسری جانب گائے کے مالک نے ملزمان کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرواتے ہوئے کارروائی کرنے کی درخواست کی ہے۔گائے کے مالک نے بتایا کہ پہلے بھی نامعلوم افراد ہماری بکریوں کو نقصان پہنچا چکے ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ملک کے مختلف شہروں میں جانوروں کی زبان کاٹنے اور ٹانگیں توڑنے کے واقعات رونما ہو چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed