اسرائیل کے جنگ بندی کے باوجود لبنان پر ڈرون حملے، موٹرسائیکل سوار شہید

دس روزہ جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کا لبنان میں ڈرون حملہ جار ی ہیں ۔اسرائیل کے حملے میں موٹرسائیکل سوار شہید ہوگیا، دو مارچ سے اب تک شہدا کی تعداد دوہزار دو سو چورانوے ہوگئی، اسرائیلی وزیراعظم نے جنگ بندی شروع ہونے کے چند گھنٹے بعد ہی کہہ دیا اہم مقصد حزب اللہ کو ختم کرنا ہے۔اسرائیل نے جنوبی لبنان سے فوج واپس نہ بلانے کا اعلان کردیا، حزب اللہ نے جنگ بندی کی خلاف ورزی پر جوابی کارروائیوں کی وارننگ دیدی، حزب اللہ نے کہا کہ انگلیاں ٹریگر پر ہیں، جنگ بندی کو پورے لبنان میں لاگو ہونا چاہئے۔حزب اللہ کا مزید کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کو نقل و حرکت کی اجازت نہیں دی جانی چاہئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed