لبنان ، اسرائیل میں 10روزہ جنگ بندی شروع، بیروت میں جشن

لبنان اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی پر بیروت میں شہریوں نے سڑکوں پر جشن منایا۔ لبنان اور اسرائیل کے درمیان 10 روزہ جنگ بندی کا نفاذ شروع ہوگیا جس پر بیروت میں شہری سڑکوں پر نکل آئے اور جشن بنایا اس موقع پر خوشی میں ہوائی فائرنگ کی گئی۔دوسری جانب اسرائیل لبنان جنگ بندی پر تہران حزب اللہ کے نعروں سے گونج اٹھا۔ پاسداران انقلاب ایران کی قدس فورس کے کمانڈر بریگیڈئیر جنرل اسماعیل قانی نے بیان میں کہا کہ معزز لبنانی اور خطے کے عوام یہ جانتے ہیں کہ اس فیصلہ کن جنگ کی فاتح حزب اللہ ہے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ جنگ بندی لبنان کی مزاحمت کی استقامت اور ایران کی مدد کا نتیجہ ہے۔ دوسری جانب لبنان کی فوج نے دعوی کیا ہے کہ اسرائیل نے جنگ بندی کے نفاذ کے فورا بعد ہی اس کی خلاف ورزی کی، جس کے باعث جنوبی لبنان کے متعدد علاقوں میں کشیدگی برقرار ہے۔لبنانی فوج کا کہنا ہے کہ جمعہ کی رات مقامی وقت کے مطابق آدھی رات سے جنگ بندی نافذ ہونے کے بعد اسرائیل کی جانب سے متعدد خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئی ہیں۔فوج نے اسرائیل پر کئی جارحانہ اقدامات کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی لبنان کے مختلف دیہات پر وقفے وقفے سے گولہ باری کی گئی، جس سے وہاں کے حالات متاثر ہوئے۔لبنانی فوج نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر جنوبی علاقوں کے دیہات اور قصبوں میں واپسی مخر کر دیں۔ ادھر امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے اس معاملے پر موقف جاننے کے لیے اسرائیلی فوج سے رابطہ کیا ہے، تاہم فوری طور پر کوئی جواب سامنے نہیں آیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed