خیبر پختونخوا کے ممتاز اور سینئر ماہرِ امراضِ جلد پروفیسر ڈاکٹر عبدالرحیم خان بنگش 35 سالہ سرکاری سروس مکمل کرنے کے بعد سبگدوش ہوگئے۔پروفیسر ڈاکٹر عبدالرحیم خان بنگش نے اپنے طویل کیریئر کے دوران دیانتداری، خلوص اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ فرائض انجام دیے۔ وہ نہ صرف ہزاروں مریضوں کے علاج میں مصروف رہے بلکہ ملک بھر سے تعلق رکھنے والے طلبہ کی رہنمائی اور تربیت میں بھی اہم کردار ادا کیا۔طبی حلقوں کے مطابق ڈاکٹر بنگش اپنی بے لوث خدمات کے باعث نمایاں مقام رکھتے ہیں اور انہوں نے کورونا وبا سمیت مشکل حالات میں بھی مریضوں کو بلا معاوضہ طبی سہولیات فراہم کیں، جو ان کے پیشہ ورانہ کردار کا نمایاں پہلو رہا۔ان کی ریٹائرمنٹ پر خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر کی طبی برادری نے ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی پیشہ ورانہ لگن، انسان دوستی اور تدریسی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔







