او آئی سی اجلاس میں پاکستان کا لبنان میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ

پاکستان نے لبنان میں جاری اسرائیلی حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے فوری جنگ بندی اور متاثرہ آبادی تک انسانی امداد کی بلا رکاوٹ فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔ ان خیالات کااظہار اقوام متحدہ کیلئے پاکستان کے نائب مستقل مندوب عثمان جدون نے اقوام متحدہ ہیڈکوارٹر میں اسلامی تعاون تنظیم(او آئی سی ) کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ لبنان میں انسانی صورتحال تیزی سے بگڑ رہی ہے اور بحران خطرناک حد تک شدت اختیار کر چکا ہے۔ان کا کہناتھا اسرائیلی بمباری خصوصا جنوبی لبنان اور گنجان آباد علاقوں میں شہری آبادی اور بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا رہی ہے۔پاکستان کے نائب مندوب نے لبنان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور وحدت کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے اسرائیلی کارروائیوں کو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔اجلاس میں اس موقف کو دہرایا گیا کہ شہری بنیادی ڈھانچے پر حملے اور انسانی قوانین کی خلاف ورزیاں فوری طور پر بند ہونی چاہئیں۔پاکستان نے لبنان میں اقوام متحدہ امن مشن پر حملوں کی بھی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات عالمی امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔اجلاس میں پاکستان نے لبنان میں کشیدگی کم کرنے کیلئے پیش کیے گئے اقدامات کا خیرمقدم کیا اور عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر سفارتی کوششیں تیز کرے، انسانی امداد کی فراہمی یقینی بنائے اور خطے میں پائیدار امن کے لئے موثر کردار ادا کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed