ہنگو میں پولیو ٹیم پر فائرنگ،ایک اہلکار شہید ،6زخمی

ہنگو کی تحصیل ٹل کے دور افتادہ سرحدی علاقے چھپری وزیران اور دلن کے درمیان واقع پہاڑیوں میں نامعلوم شرپسندوں نے پولیو ڈیوٹی کے لیے جانے والی پولیس ٹیم کی موبائل وین پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میںایک پولیس اہلکار شہید جبکہ ایڈیشنل ایس ایچ او سمیت 6پولیس اہلکار زخمی ہو گئے جن میں ایک اہلکار کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔واقعے کے بعدشہیداور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔شہید ہونے والے ہیڈکانسٹیبل کی شناخت اسرارالحق کے نام ہوئی ہے جس کا تعلق شانگلہ سوات سے بتایاجاتا ہے۔ شہیداہلکارپولیس ٹریننگ کالج ہنگو میں زیر تربیت تھا۔دیگر زخمیوں میں ایڈیشنل ایس ایچ او محمدخان’ہیڈکانسٹیبل بخت آمین’ کانسٹیبل منور خان’ وسیم حسین’ مجاہد شیرین اور شاہ ایران شامل ہیں۔پولیس اسٹیشن ٹل کے ایس ایچ او محمود عالم اور دیگر ذرائع کے مطابق پولیس نے جوابی فائرنگ کر کے حملہ آوروں کو پسپا کر دیا۔ تاہم ہنگو سے پولیس کی بھاری نفری طلب کر لی گئی اور علاقے کا گھیراؤ کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed