خیبر پختونخوا کی حکومت نے کمرشل گاڑیوں کے لیے احساس فیول سپورٹ اسکیم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔بسوں کیلیے ماہانہ ایک لاکھ، بڑی گاڑیوں کیلیے 80 ہزار، ٹرکوں کے لیے 70 ہزار روپے ماہانہ فیول سبسڈی دی جائے گی۔ اس کے علاوہ منی بسوں کو 40 ہزار جبکہ وینز کو 35 ہزار روپے ماہانہ سبسڈی ملے گی۔ایران جنگ کے تناظر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کے بعد وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے موٹر سائیکل سوار سے پبلک ٹرانسپورٹ تک فیول ریلیف پیکیجز دیے جا رہے ہیں۔اب خیبر پختونخوا کی حکومت نے کمرشل گاڑیوں کے لیے احساس فیول سپورٹ اسکیم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔محکمہ ٹرانسپورٹ کے پی کے مطابق کمرشل گاڑی مالکان کو پٹرول اور ڈیزل پر ماہانہ سبسڈی دی جائے گی۔محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق اسکیم کیلئیدرخواست کا عمل مکمل طور پر ڈیجیٹل رکھا گیا ہے۔







