بھارتی میڈیا پر پاکستان کی ڈیجیٹل صلاحیت اور سفارتی کامیابیوں کے چرچے

بھارتی میڈیا پر پاکستان کی ڈیجیٹل صلاحیت اور سفارتی کامیابیوں کے چرچے ہونے لگے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پاکستانی قیادت کی تعریف نے دو طرفہ تعلقات کے ذاتی پہلو کو مزید اجاگر کیا ہے۔عالمی سطح پر معروف ورلڈ لبرٹی فنانشل کے شریک بانی زیکری وٹکوف سے روابط نے واشنگٹن میں پاکستان کے اثر و رسوخ میں اضافہ کیا ہے۔

پاکستان کی اس سفارتی رسائی کے پیچھے بلال بن ثاقب کا کلیدی کردار رہا ہے۔بلال بن ثاقب نے 2025 کے دوران عالمی کرپٹو شخصیات سے روابط استوار کیے تھے۔ان شخصیات میں بائننس کے بانی چانگ پینگ ژا، کیتھی ووڈ اور مائیکل سیلر بھی شامل ہیں۔بلال بن ثاقب ٹرمپ کے کرپٹو منصوبے ورلڈ لبرٹی فنانشل کے مشیر بنے جو بڑی کامیابی ثابت ہوئی۔ایک بھارتی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے کرپٹو ڈپلومیسی کے ذریعے وائٹ ہاس کے ساتھ اعتماد سازی کو فروغ دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed