ڈاکٹر عنایت الرحمٰن ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کرک تعینات

ضلع باجوڑ سے تعلق رکھنے والے منیجمنٹ کیڈر کے ڈاکٹر عنایت الرحمٰن کو ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کرک تعینات کر دیا گیا ہے، جس کا اعلامیہ محکمہ صحت خیبر پختونخواہ کی جانب سے جاری کر دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ ڈاکٹر عنایت الرحمٰن صوبہ خیبر پختونخواہ کے اُن 9 منیجمنٹ ڈاکٹرز میں سے ہیں جنہوں نے مقابلے کے امتحان کے ذریعے ہیلتھ مینجمنٹ کیڈر میں شمولیت اختیار کی۔ وہ مینجمنٹ کے شعبے میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں اور صوبے کے مشکل ترین اضلاع جیسے شمالی وزیرستان، جنوبی وزیرستان، کرم، اورکزئی اور باجوڑ میں بہترین خدمات انجام دے چکے ہیں۔حکومت خیبر پختونخواہ نے ان کی صلاحیتوں اور تجربے کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کرک میں درپیش مسائل کے مؤثر حل کی ذمہ داری سونپی ہے۔
امید ہے کہ ڈاکٹر عنایت الرحمٰن اپنے وسیع تجربے اور پیشہ ورانہ مہارت کی بنیاد پر اس ہسپتال کو ایک ماڈل ادارہ بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے اور اپنے ضلع باجوڑ کا نام مزید روشن کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed