ملک میں سائبر حملوں کے خطرات بڑھنے لگے ۔ رواں سال کے پہلے تین ماہ میں 98 سائبر حملے رپورٹ اور 21 وفاقی ادارے متاثر ہوئے۔ تین ماہ میں صوبائی حکومتوں کے خلاف 32 سائبر حملے ریکارڈہوئے ۔ وفاقی حکومت کے اداروں پر 21 سائبر حملے رپورٹ ہوئے۔ کاروباری اداروں پر سائبر حملوں کے 16 کیسز سامنے آئے۔ تعلیمی اداروں کے خلاف 13 سائبر سکیورٹی، ٹیلی کام سیکٹر میں 4 جب کہ ہیلتھ، پاور اور میڈیا میں 3،3 واقعات رپورٹ ہوئے۔ فشنگ مہم کے 4 اور جعلی ویب سائٹس کے 9 کیسز رپورٹ ہوئے۔ دفاع اور ایوی ایشن سے متعلق بھی ایک ایک واقعہ ہوا، سب سے زیادہ 42 کیسز ویب سائٹ ہیکنگ کے سامنے آئے۔ڈیٹا لیک اور ڈی ڈاس حملوں کے 17 ، 17 واقعات رپورٹ ہوئے۔ صرف دو سائبر حملوں میں ویب سائٹس مکمل طور پر بند ہوئیں۔ سال 2024 میں سائبر سکیورٹی کے مجموعی طور پر 410 واقعات رپورٹ ہوئے۔ سال 2025 میں سائبرسکیورٹی کے مجموعی طور پر 517 واقعات رپورٹ ہوئے۔







