اپر کوہستان مالیاتی سکینڈل میں گرفتار ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع

پشاور کی خصوصی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی سکینڈل میں گرفتار ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں مزید توسیع کردی۔ گزشتہ روز ملزم جبران کو احتساب عدالت کے جج محمد حامد مغل کے روبرو دوبارہ پیش کیا گیا۔ اس دوران نیب پراسیکیوٹر حبیب اللہ بیگ اور تفتیشی افسر بھی پیش ہوئے ۔دوران سماعت عدالت کو بتایا گیا کہ ملزم جبران ملک اپر کوہستان سکینڈل میں ملوث ہے جسکا کا تعلق مانسہرہ قاضی کوٹ سے ہے جس کے اکانٹ میں 49.125 ملین روپے کی ٹرانزیکشن ہوئی ہے ۔عدالت کو بتایا گیا کہ دوران تفتیش ملزم نے مزید انکشافات کیے ہیں ملزم سے مزید تفتیش کی ضرورت ہے لہذا مزید جسمانی ریمانڈ پر حوالہ کیا جائے ، عدالت نے ملزم کی جسمانی ریمانڈ میں مزید چھ دن کی توسیع کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed