کالعدم تنظیموں کو زکو ةاور خیرات دینے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے غیر رجسٹرڈ خیراتی اداروں اور کالعدم تنظیموں کی تفصیلات صوبے کے تمام ڈپٹی کمشنرز ڈی پی اوز اور متعلقہ انتظامی افسران کو بھجوا دی ہے مختلف قبائلی علاقوں جنوبی علاقوں اور صوبی کے دیگر علاقوں میں اس حوالے سے نگرانی کے احکامات بھی جاری کی گئی ہے غیر رجسٹرڈ خیراتی اداروں کی نگرانی کا عمل شروع کیا گیا ہے 50 سے زائد کالعدم تنظیموں کی تفصیلات بھی جاری کی گئی ہے دہشت گردی اور ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ان تنظیموں کو زکو اور خیرات دینے والے افراد کے خلاف بھی کاروائی کی جائے گی غیر رجسٹرڈ خیراتی اداروں کے حوالے سے بھی سخت کاروائی کی ہدایات کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق شہر کے مختلف مقامات پر کاروباری مراکز میں موجود خیراتی اداروں کے چندہ بکس کے حوالے سے بھی نگرانی شروع کی گئی ہے







