کوہاٹ(نمائندہ کسوٹی)
کوہاٹ راولپنڈی بین الصوبائی شاہراہ پر فتح جنگ کی حدودمیںگگن کے مقام پر تیز رفتار کار درخت سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ ایک شدیدزخمی ہوگیا، جاں بحق و زخمی افراد کا تعلق کرک کی تحصیل بانڈہ داؤدشاہ کے مرکزی شہر ٹیری اور عیسک خماری سے بتایاجاتا ہے۔موصولہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ شب کوہاٹ راولپنڈی شاہراہ پر فتح جنگ کی حدودمیں گگن کے مقام پرراولپنڈی سے کرک جانے والی ایک موٹرکار مبینہ طورپر تیزر رفتاری کے باعث بے قابوہوکرسڑک کنارے درخت سے جاٹکرائی جس کے نتیجے میں 3افراد موقع پر جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا۔ حادثہ کی اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو1122 کی میڈیکل ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں جہاںریسکیو ٹیموں نے امدادی کاروائیاں شروع کیں اور زخمی شخص ناصر ولد نور حیات کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعدزخمی اور لاشوں کوتحصیل ہسپتال فتح جنگ منتقل کر دیا۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں عامر خان’ رحمان اور سمیر شامل ہے جن کی عمریں 23 سے 26سال کے درمیان بتائی جا رہی ہے ۔ تمام افراد کا تعلق ضلع کرک کی تحصیل بانڈہ داؤدشاہ کے مرکزی شہر ٹیری اور عیسک خماری سے تھا۔ تین نوجوانوں کی اچانک موت کی اطلاع ملنے پر پورے علاقہ میں فضا سوگوار ہوگئی ۔







