صوبائی وزیر مینا خان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ اینڈ سیشن جج کاشف مرزا نے نو مئی کے ایک مقدمے میں صوبائی وزیر مینا خان کی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کردی ہے اور پولیس کو مقدمے کی عبوری چالان جمع کرنے کا حکم دیا ہے ۔ گزشتہ روز جب عدالت نے تھانہ ہشت نگری کی نو مئی مقدمے کی سماعت شروع کی تو اس دوران مینا خان آفریدی، عرفان سلیم اور سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے اس موقع پر عدالت نے مینا خان اور دیگر کی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کردی جو گزشتہ سماعت پر جاری کردی گئی تھی اور مینا خان سمیت دیگر ملزمان کو ملزمان مستقبل میں احتیاط برتنے کا حکم دیا گیا ، دوران سماعت صوبائی وزیر مینا خان آفریدی اور عرفان سلیم سمیت دیگر ملزمان کی جانب مقدمے سے بریت کے لیے 265 کے کی درخواست دائر کردی گئی ،استغاٹہ کے مطابق ملزمان صوبائی وزیر مینا خان ، عرفان سلیم اور دیگر نے نو مئی کو فیملی پارک کے ساتھ جی ٹی روڈ بند کیا تھا ، مشتعل مظاہرین نے پولس پر پتھرا کی اور نجی اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا ، ملزمان نے پولیس پر فائرنگ بھی کی ، پتھرا سے دس پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے ، پولیس نے ملزمان کے خلاف تھانہ ہشت نگری میں نو مئی کو مقدمہ درج کردیا گیا واقعے کے بعد ملزمان کے خلاف ٹرائل شروع کردیا گیا ہے ،عدالت نے ٹرائل کی مزید سماعت 24 نومبر تک ملتوی کردی ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed