کوہستان سکینڈل ‘ ملزم کے ریمانڈ میں 5 روز کی توسیع

پشاور کے احتساب عدالت کے جج امجد ضیا صدیقی نے اپر کوہستان مالیاتی سکینڈل میں گرفتار ملزم یحییٰ کو مزید پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے تحویل میں دیدیا گزشتہ روز جب ملزم کو عدالت میں دوبارہ پیش کیا گیا تو اس دوران تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم یحیی تعمیراتی کمپنی کا مالک ہے ملزم کے اکانٹس میں کروڑوں کی ٹرانزیکشن ہوئی ہے ، ملزم کے نام ایک جعلی تعمیراتی کمپنی نکل آئی ہے اور ملزم نے اس جعلی کمپنی کے نام پر پیسے نکالے ہیں ، تفتیشی افسر نے عدالت کو مزید بتایا کہ ملزم نے اپنے چچازاد بھائی ایاز کے نام ایبٹ آباد اور دیگر علاقوں میں اثاثے بنائے ہیں ، ملزم پہلے ہی نو روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں ہے اور دوران تفتیش بہت اہم انکشافات کیے ہیں ملزم سے تفتیش مکمل نہیں ہوئی لہذا مزید جسمانی ریمانڈ دیا جائے ، عدالت نے تفتیشی افسر کی استدعا منظور کرکیملزم کو مزید پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے تحویل میں دیدیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed