طورخم بارڈر پر تجارتی راہداری بحال کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔کسٹم ذرائع کے مطابق طورخم سرحدی گزرگاہ 9 روز قبل ہرقسم کی آمدورفت کے لئے بند کردی گئی تھی جسے اب کھولنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔کسٹم ذرائع کے مطابق کارگو گاڑیوں کی کلیئرنس کے لئے اسکینر طورخم ٹرمینل پہنچادیے گئے ہیں اور کسٹم حکام نے عملے کو فوری طور پر طورخم ٹرمینل پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔خیال رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ تناو کے باعث طورخم تجارتی گزرگاہ ہرقسم کی آمدورفت کے لئے بند کردی گئی تھی۔افغانستان جانے والے پھل، سبزی اور دیگراشیاء سے بھری درجنوں گاڑیاں پاکستانی حدود میں موجود تھیں جب کہ شمالی وزیرستان سے غلام خان اور جنوبی وزیرستان سے انگور اڈہ سرحد کو بھی بند کردیا گیا تھا۔







