حکومت کی جانب سے بجلی صارفین سے بجلی کے بلوں میں9 روپے فی یونٹ ٹیکس وصولی کا انکشاف ہوا ہے ۔میڈیارپورٹ کے مطابق دستاویزات میں انکشاف کیا گیا ہیکہ بجلی بلوں میں مجموعی طور پر 6 مختلف اقسام کے ٹیکس شامل ہیں،جن میں 18 فیصد جنرل سیلز ٹیکس،انکم ٹیکس اورایڈوانس ٹیکس بھی شامل ہیں۔دستاویزات کے مطابق ان ٹیکسز کے ذریعے سالانہ 900 ارب روپے سے زائد کی وصولی کی جارہی ہے،بجلی اور پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں کی وجہ یہی ٹیکسزہیں۔ یہ ٹیکس عام صارفین اورصنعتوں کیلئے بجلی لاگت میں اضافیکا باعث بن رہیہیں،صارفین سے بجلی بلوںپر18 فیصد جنرل سیلز ٹیکس،انکم ٹیکس اورایڈوانس ٹیکس کی بھی وصولی کی جارہی ہے۔







