فتنہ الخوارج کیخلاف کامیاب آپریشنز,96دہشتگرد ہلاک

ضلع مہمند میں پاک فوج کی بروقت کارروائی، تشکیل میں آنیوالے30خوارج کو ہلاک کردیا،شمالی وزیرستان کے علاقہ اباخیل میں میں7دہشتگرد جہنم واصل
راولپنڈی (نیوزایجنسیاں)پاک فوج نے بلوچستان کے سرحدی ضلع چمن کے علاقے اسپن بولدک اور خیبرپختونخوا کے کْرم سیکٹر میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے حملے ناکام بناتے ہوئے 45 سے 50 حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا، جوابی کارروائی میں کئی چیک پوسٹیں اور ٹینک بھی تباہ کیے گئے ہیں۔خیبرپختونخوا کے ضلع اورکزئی میں خوارج کے خلاف ٹارگیٹڈ کارروائی کرتے ہوئے 9 خوارج کو ہلاک کردیاگیا،جبکہ ضلع مہمند میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے تشکیل میں آنیوالے 30 خوارج ہلاک کردیے،شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی کامیاب کارروائی میں 7خوارج مارے گئیپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے جاری کردہ بیان کے مطابق 15 اکتوبر 2025 کو علی الصبح افغان طالبان نے بلوچستان کے علاقے اسپن بولدک میں 4 مختلف مقامات پر بزدلانہ حملے کیے، جنہیں پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے بھرپور اور مؤثر انداز میں ناکام بنا دیا، اس دوران 15 سے 20 افغان طالبان ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔بدقسمتی سے یہ حملے علاقے کے تقسیم شدہ دیہات کے راستے سے کیے گئے، جن میں شہری آبادی کی سلامتی کا کوئی لحاظ نہیں رکھا گیا۔بیان میں کہا گیا کہ افسوسناک طور پر افغان طالبان نے اپنی جانب واقع پاک۔افغان دوستی گیٹ کو بھی تباہ کر دیا، جو باہمی تجارت اور سرحدی قبائل کے روایتی حقوق کے بارے میں ان کی سوچ کا واضح عکاس ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق جوابی کارروائی کے دوران 15 سے 20 افغان طالبان ہلاک ، متعدد زخمی ہوئے، صورتِ حال برقرار رہی، فتنہ الخوارج اور افغان طالبان کے مزید جتھوں کے جمع ہونے کی اطلاعات موصول ہو ئیں۔بیان میں کہا گیا کہ اسپن بولدک کا واقعہ منفرد یا الگ نوعیت کا نہیں ، 14 اور 15 اکتوبر کی شب افغان طالبان اور فتنہ الخوارج نے خیبر پختونخوا کے کْرم سیکٹر میں پاکستانی سرحدی چوکیوں پر حملے کی کوشش کی تھی، جسے پاکستانی فورسز نے بہادری سے پسپا کر دیا تھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق جوابی کارروائی میں افغان چوکیوں کو بھاری نقصان پہنچا اور دشمن کی 8 چوکیوں کے علاوہ 6 ٹینک بھی تباہ کیے گئے ، 25 سے 30 دہشت گرد مارے جانے کی اطلاعات ملی ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے کہا گیا کہ یہ بے بنیاد الزامات کہ حملہ پاکستان نے شروع کیا، سراسر جھوٹ اور گمراہ کن پروپیگنڈا ہے، یہ بالکل اسی طرح ہے جیسے پاکستانی چوکیوں یا سازوسامان کے قبضے کے جھوٹے دعوے کیے جاتے رہے ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ طالبان حکومت کی گمراہ کن تشہیر کو بنیادی حقائق کی جانچ سے باآسانی بے نقاب کیا جا سکتا ہے۔آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا کہ پاکستان کی مسلح افواج ملک کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے پوری طرح تیار اور پرعزم ہیں، پاکستان کے خلاف کسی بھی جارحانہ اقدام کا بھرپور اور مؤثر جواب دیا جائے گا۔دوسری جانب سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اسپن بولدک میں مزید افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے اکٹھے ہونے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں، تاہم پاکستان کی فورسز چوکس اور الرٹ ہیں۔ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع اورکزئی کے علاقے غلجو میں خوارج کے خلاف ٹارگٹ آپریشن میں 9 خوارج کو ہلاک کردیا۔ذرائع کے مطابق آخری اطلاعات تک سیکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری تھا۔واضح رہے کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے گزشتہ ہفتے بتایا تھا کہ 7 اور 8 اکتوبر کی درمیانی شب خیبرپختونخوا کے ضلع اورکزئی میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائی کی گئی جس میں بھارتی پراکسی ‘فتنہ الخوارج’ سے تعلق رکھنے والے 19 بھارتی حمایت یافتہ خوارج واصل جہنم کر دیے گئے تھے۔سیکیورٹی فورسز نے فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملے میں ملوث بھارتی حمایت یافتہ تمام 30 خوارج کو ہلاک کردیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed